حیدرآباد۔18اکتوبر(اعتماد نیوز) سابق وزیر اعلی تمل ناڈو جیہ للیتا کی آج
بنگلور کے اگراہارا جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ چنانچہ کل سپریم کورٹ کی
جانب سے انکو ضمانت منظور کی گئی۔
جبکہ 22دن تک انکو اپنے غیر محسوب اثاثہ
جات کیس میں مجرم قرار پانے پر جیل کی زندگی گزارنا پڑا۔ انکی رہائی کے
فوری بعد تمل ناڈو میں انکی پارٹی کارکنوں میں جشن کا منظر دیکھا جا رہا
ہے۔